اوستہ محمد،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اوستہ محمد کے جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق زخمی کا نام عطا جان ولد علی شیر قوم رند سکنہ نزد محراب شاہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے۔ زخمی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیاگیا مزید تفشیش سٹی پولیس اوستہ محمد کر رہی ہے۔