پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منایا جا رہا ہے

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)آج مسیحی برادری پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔پاکستان سمیت آج دنیا بھر میں مسیحی برادری کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔ کرسمس تقریبات کا آگاز گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات ہوا۔کرسمس کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر میں سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

دارالحکومت میں یومِ قائد اعظم اور کرسمس کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، اسلام آباد پولیس کرسمس پر پارکوں، تفریحی مقامات، غیر ملکی سفارت خانوں سمیت تمام حساس تنصیبات کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائے گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق افسران سمیت 1500 پولیس اہلکار ضلع اسلام آباد بھر میں کرسمس فرائض سر انجام دیں گے، مسیحی عبادت گاہوں پر مسلح اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ قائدِ اعظم کے یوم پیدائش اور کرسمس کے تہوار پر دارالحکومت میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہوگی، حساس علاقوں میں واقع گرجا گھروں پر اضافی نفری تعینات ہو گی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اس روز تمام آپریشنز کی نگرانی خود کریں گے۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے مطابق سپروائزری افسران گرجا گھروں کی انتظامیہ سے مسلسل رابطے اور باہمی مشاورت سے سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے۔اپنے ایک بیان میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ تمام مکاتب فکر کے رہنما کرسمس پر بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ یقینی بنائیں، اسلام آباد سیف سٹی کے کیمروں کی مدد سے کرسمس اور قائد اعظم ڈے تقاریب کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

آئی جی پولیس نے ڈولفن اسکواڈ، ابابیل اسکواڈ اور پولیس کی ٹیموں کو دارالحکومت کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں کے اطراف موثر پٹرولنگ کو یقینی بنانے اور چیف ٹریفک آفیسر کو ٹریفک انتظامات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق کرسمس سے قبل گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں کے اطراف میں فلیگ مارچ، سرچ اینڈ سوئپ آپریشن کیے جا رہے ہیں، کرسمس اور قائداعظم ڈے پر خواتین شہریوں کی چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات کی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے