شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں شاندار پاسنگ آٹ پریڈ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت میں 23 دسمبر کو دوسرے بیچ کی شاندار پاسنگ آٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 64 فارغ التحصیل لیڈی کیڈٹس نے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کور کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مالک بلوچ ممبر بلوچستان اسمبلی، آئی جی ایف سی بلوچستان، علاقہ معززین اور کیڈٹس کے والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔لیڈی کیڈٹس نے مارچ پاسٹ اور مارشل آرٹس کے ذریعے اپنی تربیت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔ پاس آٹ ہونے والی کیڈٹس میں سے 90 فیصد کا تعلق بلوچستان کے مختلف علاقوں جیسے مکران، قلات، رخشان، سبی، ژوب، لورالائی اور نصیرآباد سے تھا۔تقریب کے اختتام پر شاندار کارکردگی دکھانے والی کیڈٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے، اور اوور آل بیسٹ کیڈٹ کا اعزاز آمنہ عثمان کو دیا گیا۔ شیخہ فاطمہ بنت مبارک گرلز کیڈٹ کالج تربت، بلوچستان کا پہلا گرلز کیڈٹ کالج ہے، جو 2021 میں قائم کیا گیا۔ کالج میں 400 لیڈی کیڈٹس کی تربیت کی گنجائش موجود ہے، اور اب تک دو بیچز میں 131 لیڈی کیڈٹس کامیابی کے ساتھ فارغ التحصیل ہو چکی ہیں۔یہ کالج نہ صرف بچیوں کو معیاری تعلیم اور تربیت فراہم کر رہا ہے، بلکہ بلوچستان میں خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔