کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ سے بدھ کو پشاور جانے والی جعفرایکسپریس سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق بدھ کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس ٹرین سیکورٹی وجوہات کی بناء پر ملتوی کردی گئی ہے ٹرین کے مسافروں کو ٹکٹ کے پیسے ریفنڈ کردیئے جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے چمن جانے والی مسافر ترین اپنے مقرر وقت پر کوئٹہ سے روانہ ہوگی۔