ن لیگ کے درمیان ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کا علم نہیں،سینیٹرمیرعبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ء سابق وزیراعلیٰ بلوچستا سینیٹرمیر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیپلز پارٹی اور نون لیگ کے درمیان ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کا علم نہیں،وفاق میں پیپلز پارٹی نون لیگ کو سپورٹ کررہی ہے صوبے میں وہ پیپلز پارٹی کے اتحادی ہیں۔یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) ڈھائی سال بعد بلاول بھٹو وزیراعظم بنانے پر راضی ہو تو صوبے میں وزارت اعلی مسلم لیگ(ن) کو دینے پرتیار ہیں صوبے کے موجودہ حالات ڈھائی ڈھائی سالہ حکومتی فارمولے کے متحمل نہیں موجودہ صوبائی حکومت ایک وژن کے ساتھ کام کررہی ہے۔سینٹر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان 20 سالوں سے دہشت گردی کا سامنا کررہا ہیہماری سیکورٹی فورسز لیویز پولیس اور عام لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں انسرجینسی کا نقصان صوبے کو پہنچا ہم ترقی میں پیچھے رہ گئے ہیں حالیہ 6 ماہ میں واقعات میں ایک سازش کے تحت اضافہ ہوادشمن طاقتیں نہیں چاہتی کہ بلوچستان میں ترقی ہو۔انہوں نے کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اپنے ہی لوگ غیروں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں سیکورٹی فورسز اور صوبائی حکومت دہشت گردی پر قابو کی کوششیں کررہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے