قلعہ سیف اللہ میں سلینڈر دھماکہ،ایک شخص جاں بحق،2زخمی

قلعہ سیف اللہ(ڈیلی گرین گوادر)قلعہ سیف اللہ کے عطا اللہ سبزی منڈی میں ہوا والی ٹینکی کے پھٹنے سے سلینڈر دھماکہ ہوا، جس میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق، دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں عطا اللہ اور ان کے والد شامل تھے۔ تاہم، افسوسناک طور پر عطا اللہ کے والد جان کی بازی ہار گئے اور دم توڑ گئے، جبکہ عطا اللہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔دھماکہ سبزی منڈی میں واقع ایک ٹائر کی دکان پر ہوا، جس سے شدید نقصان پہنچا۔ پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے