قلات،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، بیٹا زخمی

قلات(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے علاقے توک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ جانبحق اور بیٹازخمی ہوگیا قلات لیویز کے مطابق گزشتہ روز قلات سے چالیس کلومیٹر دور یونین کونسل توک میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹکری دین محمد کھیازئی کے بیٹے ٹکری غلام رسول کھیازئی جانبحق ہوگیا جبکہ ان کے بیٹے جنید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی مقامی لیویز موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اور نعش کو ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا قلات لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے