صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کام کریں گے،میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے منگل کو یہاں بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے بعد رکن صوبائی اسمبلی سابق وزیر اعلٰی نواب ثناء اللہ خان زہری، سینٹر میر عبدالقدوس بزنجو، نو منتخب رکن صوبائی اسمبلی میر علی حسن زہری اور سینٹر ثمینہ زہری نے ملاقات کی اور بلوچستان کی مجموعی سیاسی و سماجی صورتحال, امن و امان اور عوامی فلاح و بہبود پر تبادلہ خیال کیا اس ملاقات میں بلوچستان کی اعلیٰ سیاسی شخصیات نے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو بار آور بنانے پر اتفاق کیا، وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوام نے صوبائی حکومت سے جو توقعات وابستہ کررکھی ہیں اس پر پورا اتریں گے اور مشاورت و اتفاق رائے سے صوبے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پوری تندہی سے کام کریں گے خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس غیر رسمی ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور صوبے کو درپیش چیلنجز سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے