اوتھل،گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) اوتھل کے قریب مٹھی کے مقام پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق، ریسکیو ذرائع کے مطابق منگل کی شب اوتھل کے قریب مٹھی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔جسے لسبیلہ ویلفئر ٹرسٹ کے رضاکاروں نے LWO کی ایمبولینس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو چل بسا۔جاں بحق شخص کی شناخت علی حسین کے نام سے ہوئی اور وہ تحصیل لاکھڑا کے علاقے اوبہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔