گوادر کی بیٹی زینب سعید بخش کی تعلیمی میدان میں کامیابی
گوادر(ڈیلی گرین گوادر)گوادر سے تعلق رکھنے والی زینب سید بخش نے عالمی سطح پر تاریخ رقم کی،ریکوڈک مائننگ کمپنی کے انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (آئی جی ڈی پی) 2024 میں زینب کی شمولیت قابل فخر ہے۔
زینب سعید بخش سول انجینئر ہیں اور اپنے خاندان کی پہلی خاتون ہیں جو اس عالمی معیار کے پروگرام کا حصہ بنی۔زینب سیدبخش کی کامیابی نےگوادر کو عالمی سطح پرنمایاں کر دیا اور اپنےعلاقے اور خاندان کے لیے قابل فخر مثال قائم کی،”انٹرنیشنل گریجویٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (آئی ڈی جی پی) ایک غیر معمولی موقع ہے جو علم اور مہارت میں اضافہ کرے گا۔
زینب سعید بخش نےکہا ریکوڈک پروگرام میں شمولیت سےنہ صرف اپنا خواب پورا کیا بلکہ نئی تاریخ رقم کی، ایسےعالمی مواقع مقامی خواتین کو با اختیار بنانے اور ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا بہترین ذریعہ ہیں،یہ پروگرام میرے کریئر اور مقامی خواتین کے خواب پورے کرنے کا ذریعہ بنے گا،
زینب سعید بخش نےمزیدکہا محنت اور لگن سے دنیا کے کسی بھی کونے میں کامیابی ممکن ہے،زینب نے اپنی کامیابی کو خواتین کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیا،زینب سید بخش کی کامیابی خواتین کی ترقی کے لیےمشعل راہ بن گئی،انکی محنت اور عزم نے ان کی کامیابی کو پورے پاکستان کے لیے تاریخی بنا دیا۔