کیچ سے ایک شخص کی لاش برآمد

تربت(ڈیلی گرین گوادر)ضلع کیچ کے علاقے دیہات سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جس کی شناخت نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ نصیر احمد کلاتک کا رہائشی تھا اور کچھ دن پہلے لاپتہ ہو گیا تھا۔زرائع کے مطابق، نصیر احمد کی لاش آج اس کے لاپتہ ہونے کے بعد برآمد ہوئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس واقعہ کے حوالے سے مقامی حکام نے بتایا کہ ابتدائی طور پر اس موت کی وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔ نصیر احمد کے اہل خانہ اور مقامی افراد میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے، اور انہیں انصاف کی فراہمی کی امید ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے