کوئٹہ،حمام پر دستی بم حملہ،2 افراد زخمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں حمام پر دستی بم حملے میں 2افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پیر کی رات کوئٹہ کے علاقے تھانہ نیو سریاب میں نامعلوم افراد نے حمام پر دستی بم پھینکا جوزوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2افرادزخمی ہوگئے۔پولیس نے زخمیوں کو فوری طور پرسول ہسپتال منتقل کردیااور علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔