پنجگور میں بدامنی کے واقعات اور بازار میں ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر)پنجگور میں بدامنی کے واقعات اور بازار میں ڈکیتی کی واردات کے خلاف شہر بھر میں ہڑتال رہی ہڑتال کی کال انجمن تاجران کمیٹی پنجگور نے دے رکھا تھا ہڑتال کے موقعے پر بازار کی تمام دکانیں مارکیٹ اور مالیاتی ادارے بند رہے جبکہ پنجگور کے تاجروں نے بازار سے ایک بڑی ریلی بھی نکالی جو ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر جاکر دھرنا دیاگیا اس موقعے پر آل پارٹیز سمیت دیگر سیاسی وسماجی تنظمیوں کے رہنما بھی دھرنا میں موجود تھے تاجران کمیٹی کے صدر فرید نواز اور مقررین نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پنجگور میں بدامنی کے واقعات کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ پنجگور سٹی میں جرائم پیشہ افراد نے کاروباری افراد کا جینا دوبھر کر رکھا ہے ایک ہفتہ قبل حاجی انسیں مارکیٹ میں دکانداروں سے لوٹ مار میں ملوث ملزمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے جسکی وجہ سے تاجر برادری میں شدید تشویش پایا جاتا ہے اور وہ خوف میں مبتلا ہیں انہوں نے کہا کہ بارڈر کے معاملات بھی غیر تسلی بخش ہیں عوام سے روزگار کے آزادانہ ذرائع چھین لیئے گئے ہیں ٹوکن اور اسکرونٹی کے نام پر باعزت عوام کا نفس مجروح کیا جارہا ہے ضلعی انتظامیہ پولیس شہر میں امن قائم کرکے بارڈر پر عوام کو آزادانہ کاروبار کرنے دیں۔