نواب ثناء اللہ خان زہری کی سردار فتح محمد محمد حسنی سے ملاقات،مزاج پرسی کی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا
کراچی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سینئر رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری کا دیگر سیاسی عمائدین کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر سردار فتح محمد محمد حسنی سے انکے رہائشگاہ پر ملاقات کی نواب زہری نے سردار فتح محمد محمد حسنی کی مزاج پرسی کی اور انہے پھولوں کا گلدستہ پیش کیاانکے جلد صحت یابی کے لیے دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیامسلم لیگ ن بلوچستان کے رکن صوبائی وزیر میر محمد عاصم کرد گیلو سردار زاد میر ظفر اللہ خان ساسولی انور سادات قمبرانی ایوب قریشی پرسنل سیکریٹری میر خان محمد زہری ودیگر نواب ثنا اللہ خان زہری کے ہمراہ تھے ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی علاقائی مسائل سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی اس موقع پر دیگر قبائلی عمائدین بھی موجود تھے۔