ملک بھر میں 25 کروڑ روپے کی منشیات ضبط، جامعات کے آس پاس بھی چھاپے، 11 ملزمان گرفتار

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف تعلیمی اداروں اور ملک گیر 12 کارروائیوں کے دوران 25 کروڑ سے زائد مالیت کی تقریباً 309 کلو گرام منشیات برآمد کر کے 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پیرکواے این ایف کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب 2 ملزمان سے 200 گرام چرس برآمد کر لی۔ گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔دیگر کارروائیاں میں ملتان ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر سے 1.2 کلو آئس، کراچی میں 2 مختلف کاروائیوں میں کوریئر آفس میں 2 پارسلز سے مجموعی طور پر 30.2 کلو آئس برآمد کر لی گئی، مذکورہ پارسلز آسٹریلیا کے لیے بک کیے گئے تھے۔

کوئٹہ میں مستونگ کے مختلف علاقوں سے 159 کلو مارفین اور 53 کلو ہیروئن، کراچی میں پرویز مشرف کالونی کے قریب 2 موٹر سائیکل سواروں سے ڈرم میں چھپائی گئی 40.8 کلو چرس جبکہ اسلام آباد میں ایم ون موٹر وے پر 2 کارروائیوں 3 ملزمان سے9 کلو ہیروئن، ایک کلو افیون، 1.6 کلو آئس اور 1.2کلو چرس برآمد کر لی گئی۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے