صدر اور وزیراعظم کی اہم ملاقات،مدارس رجسٹریشن بل پر مشاورت

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان صدر میں ملاقات، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی تعلقات اور مدارس رجسٹریشن بل پر مولانا فضل الرحمان کے تحفظات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے