جمعیت نظریاتی کا پی بی 45 پر حاجی علی مدد جتک کی حمایت کا اعلان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت نظریاتی نے پی بی 45پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کی حمایت کردی ہم نے کسی سے ڈیل نہیں کیا بلکہ اپنے نظریات اور ساتھیوں سے مشاورت کے بعد اپنے امیدوار کو حاجی علی مدد جتک کے حق میں دستبردار کرایا ہے 5جنوری کو پیپلزپارٹی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت نظریاتی کے مرکزی و صوبائی امیر مولانا عبدالقادرلونی قاری مہر اللہ عبدالستار چشتی پی بی 45کے امیدوار حاجی علی مددجتک کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلز پارٹی اور جمعیت علما اسلام نظریاتی کے رہنما بھی موجود تھے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ پی بی 45کے پندرہ پولنگ سٹیشنوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق 5جنوری کو انتخابات ہوں گے ہمارے پاس بہت سے امیدوار آئے لیکن ہم نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ ہم اپنا امیدوار کو پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کے حق میں دستبردار کرائیں گے اس لیے جمعیت نظریاتی کے تمام ووٹرز 5جنوری کو پیپلزپارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک کے کامیابی کے لیے اپنا ووٹ استعمال کریں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پیپلز پارٹی 1973کے آئین کے خالق ہیں 58ٹو بی کا خاتمہ بھی پیپلز پارٹی کا خاتمہ ہے قادیانیوں کو کافر قرار دینے کا سہراہ بھی پیپلز پارٹی کے سر ہے مدارس بل کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ہمارا بھی موقف ہے کہ مدارس کو سوسائٹی ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے کیونکہ اس سے مدارس کی آزادی سلب نہیں ہوگی ہم حکومت سے فنڈ نہیں لے رہے ہیں بلکہ ہم اپنے مدد آپ کے تحت مدارس چلا رہے ہیں اس موقع پر پیپلز پارٹی کے امیدوار حاجی علی مدد جتک نے کہا کہ میں جمعیت نظریاتی کے صوبائی و مرکزی امیر مولانا عبدالقادر لونی اور دیگر ہنماوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پی بی 45پر میرے حمایت کا اعلان کرکے ثابت کردیا کہ 5جنوری کو جیت میرا ہوگا سرکاری وسائل کے استعمال کا پروپیگنڈہ بہت پرانا ہے میں پہلے بھی جیت چکا تھا 5جنوری کو میری جیت یقینی ہے جمعیت نظریاتی اور پیپلز پارٹی نفرت کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی اس لیے انہوں نے اس حلقے پر میرے حمایت کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے میں ترقیاتی عمل شروع کیا تھا ہمار مشن تھا کہ پانچ سال میں سریاب سے بیروزگاری کا خاتمہ کرکے لوگوں کے بنیادی حقوق اور مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کام کروں گا لیکن مخالفین نہیں چاہتے کہ سریاب میں کام ہو اس لیے وہ میرے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں مجھے ان کی کوئی پروا نہیں پانچ جنوری کو عوام مجھے دوبارہ ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے