بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر علامتی ہڑتال 28ویں روز بھی جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان کے سرکاری ہسپتالوں میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر علامتی ہڑتال 28ویں روز بھی جاری رہی۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر مطالبات کے حق میں بلو چستان کے سرکاری ہسپتالوں سول ہسپتال،بی ایم سی،شیخ زائد ہسپتال اور ہیلپر آئی ہسپتال میں او پی ڈیز سے 3 گھنٹے کا بائیکاٹ 28 ویں روز بھی جاری رہا جس کے باعث سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ گرینڈ ہیلتھ الائنس کے مطابق ہڑتال سرکاری ہسپتالوں کو حکومت کی جانب سے پرائیویٹ کرنے کے اعلان کیخلاف کی جارہی ہے ہسپتالوں کی نجکاری کرنے کے فیصلہ کو واپس لیا جائے جب تک حکومت بلو چستان مطالبات تسلیم نہیں کر لیتی احتجاج جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے