بلوچستان میں روال سال دہشتگردی کے و اقعات میں 296 افراد لقمہ اجل بنے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں رواں سال 20دسمبر تک سرکاری طور پر رپورٹ ہونے والے دہشتگردی کے واقعات میں 296افراد جان بحق جبکہ 596افراد زخمی ہوئے، سرکاری رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں دہشت گردی کے سب سے زیادہ و109اقعات فروری2024میں ہوئے ان واقعات میں 31افراد جاں بحق 126زخمی ہوئے، اگست 2024میں 78واقعات میں 88افراد جاں بحق100زخمی ہوئے،،رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے واقعات میں 81سیٹلرز جاں بحق،18زخمی ہوئے۔رپورٹ کے مطابق رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی کے 55اہلکار شہید جبکہ 170زخمی ہوئے، پا ک فوج کے 25اہلکار شہید جبکہ 9زخمی ہوئے، پولیس کے25اہلکار شہید جبکہ 61زخمی ہوئے، لیویز کے 9اہلکار شہید اور14زخمی ہوئے۔ رپور ٹ کے مطابق امسال دستی بم پھینکے کے 126واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 78زخمی ہوئے، 51آئی ای ڈی حملوں میں 33افراد جاں بحق 124زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق اس سال اب تک 19مواصلاتی ٹاوروں کو بھی نقصان پہنچایا گیاجبکہ پولیو ورکرز، ہزارہ برداری، ٹرین پر اب تک کسی قسم کا کوئی حملہ رپورٹ نہیں ہوا۔