یونیورسٹی آف تربت کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

تربت(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعلی بلوچستان رکن بلوچستان اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا انہوں نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے چیمبرمیں ملاقات کی۔یونیورسٹی آمد پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا وائس چانسلر نے پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے رکن واجہ ابوالحسن، معروف صحافی ، کالم نگار اوردانشورامتیاز عالم، وش ٹی وی کے چیئرمین محمد اقبال بلوچ نیشنل پارٹی کے صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش اور محسود لوہار بھی انکے ہمراہ تھے ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے مہمانوں کویونیورسٹی کی نمایاں کامیابیوں، جاری ترقیاتی منصوبوں اور یونیورسٹی میں تعلیمی اورتحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اپنی حکمت عملی کے علاوہ یونیورسٹی کودرپیش چیلنجز خصوصاً اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش مالی مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے یونیورسٹی آف تربت کی ترقی کے لئے اپنی مکمل حمایت اور تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ یونیورسٹی کی ترقی کے لئے بھرپور کوشش کرینگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تربت یونیورسٹی قومی اثاثہ ہے اور یونیورسٹی کی مزید ترقی کے لئے تمام لوگوں کو اپنا کردار ادا کرنا چائیے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے