چمن،بوغرہ روڈ پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی
چمن(ڈیلی گرین گوادر)چمن بوغرہ روڑ برف کارخانہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیئے چمن بوغرہ روڈ برف کارخانہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے فیض اللہ ولد محمداقبال عمر 22 سال قوم عدوزی سکنہ کلی ولسوال کو زخمی کر دیا جبکہ ایک شخص حمید اللہ ولد محمد شفیع سکنہ کلی لقمان موقع پر جاں بحق ہوا زخمی و لاش کو چمن سول ہسپتال منتقل کردیئے جبکہ ملزمان موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقع کی مذید تفتیش لیویز فورس کررہی ہے۔