وزیرداخلہ محسن نقوی کی وزیراعظم سے ملاقات،ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں امن و امان کیلیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ اور ‎چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی۔

وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو ملکی امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس کے علاوہ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے لئے جانے والے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے