سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ سویلین کا آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل سول حکومت کی ناکامی ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا کہ عوام کے ووٹ کی عزت نہ ہو تو عدم استحکام بڑھتا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اتحاد تنظیمات مدارس کے مطالبات پر اتفاق اچھا فیصلہ ہو گا۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ عالمی پابندیاں مدارس سے نہیں حکمرانوں کی کرپشن کی وجہ سے ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں جوانوں کی شہادتیں پوری قوم کے لیے صدمہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے