ترکیہ میں ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا، 4 افراد ہلاک

موگلا (ڈیلی گرین گوادر)،جنوب مغربی ترکی میں مریضوں کو لے جانے والا ایک ہیلی کاپٹر ہسپتال کی عمارت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔وزارت صحت کے مطاب ہیلی کاپٹر میں دو پائلٹ، ایک ڈاکٹر اور طبی عملے کا ایک اور رکن سوار تھا جب اس نے موگلا کے ہسپتال سے اڑان بھری۔

رپورٹ کے مطابق موگلا کے علاقائی گورنر ادریس اکبیک نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر شدید دھند میں زمین پر گرنے سے قبل ہسپتال کی چوتھی منزل سے ٹکرا گیا۔ خوش قسمتی سے ہسپتال کے اندر یا زمین پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔ حکام اب اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ حادثے کی وجہ کیا ہے۔

مقامی حکام کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر گزشتہ روز خراب موسم کے باعث پرواز نہیں کرسکا تھا۔22 دسمبر کی صبح اس نے انطالیہ جانے کی کوشش کی مگر شدید دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا۔حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں وہاں پہنچ گئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے