پاک افغان سرحدی علاقے تحصیل چاغی میں گرینڈ قبائلی جرگہ کا انعقاد،علاقے کے مختلف مسائل زیر بحث

چاغی(ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان سرحدی علاقے تحصیل چاغی میں گرینڈ قبائلی جرگہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین، شہری، ضلعی افسران اور عسکری قیادت نے خصوصی طور پر شرکت کی جرگہ دالبندین ایف سی ہیڈکوارٹر کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر سجاد علی، کرنل احسن جمیل اور رسالدار میجر طاہر خان زرکون کی سربراہی میں منعقد ہوااس موقع پر بڑی تعداد میں قبائلی عمائدین اور شہری موجود تھے جرگے میں علاقے کے مختلف مسائل زیر بحث آئے، جن میں امن و امان، بارڈر ٹریڈ، پوست کی غیر قانونی کاشت، سیلاب متاثرین کی داد رسی، صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر مسائل شامل تھیجرگے کے شرکا کو بتایا گیا کہ ضلع چاغی میں زمیندار پوست کی کاشت سے گریز کریں اور اس کی جگہ گندم، کپاس اور دیگر فصلیں کاشت کریں پوست کی کاشت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی ہے اور کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی عمائدین نے حکام سے مطالبہ کیا کہ پاک افغان نوروہاب گیٹ جو گزشتہ ایک سال سے بند پڑا ہے، اسے کھولا جائیاس بندش سے لوگوں کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ گاڑی ڈرائیورز کے لیے انٹری بحال کی جائے تاکہ لوگ باعزت طریقے سے اپنا روزگار کما سکیں انہوں نے بارڈر کے قریب رہائشیوں کے لیے راہداری سسٹم رائج کرنے کا بھی مطالبہ کیا تاکہ بارڈر کے دونوں اطراف آباد لوگ ایک دوسرے کے ساتھ غمی خوشی میں شریک ہو سکیں اور ساتھ ہی کوئی کاروبار کرکے اپنی گزر بسر کر سکیں، کیونکہ ان کے پاس کوئی اور ذریعہ معاش نہیں ہیقبائلی عمائدین نے کہا کہ اللہ نے ضلع چاغی کو معدنی وسائل سے مالا مال کیا ہے، یہاں ہر قسم کے مائنز موجود ہیں حکومت سے مطالبہ ہے کہ علاقے میں مائنز لیبارٹری قائم کی جائے تاکہ مائنز اونرز اپنی معدنیات کو آسانی کے ساتھ چیک کر سکیں قبائلی عمائدین نے مزید کہا کہ علاقے کے لوگ محب وطننپ پاکستانی ہیں اور ہمیشہ پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو کر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جس طرح پاک فوج ملک و قوم کی سالمیت کا دفاع کر رہی ہے، اسی طرح ضلع چاغی کے لوگ بھی ملک کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے جرگے میں زمینداروں نے کہا کہ حالیہ طوفانی بارشوں نے زمینداروں کی فصلیں تباہ کر دی ہیں کروڑوں روپے کی فصلیں سیلابی ریلوں میں بہہ گئیں، مگر حکومت کی جانب سے کوئی امداد اور ریلیف فراہم نہیں کیا گیا جرگے کے آخر میں بریگیڈیئر سجاد علی نے کامیاب جرگے کے انعقاد پر قبائلی عمائدین اور شہریوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ ایف سی علاقے کے تمام مسائل بشمول صحت، تعلیم اور امن عامہ کے حل کے لیے ہمیشہ کی طرح صف اول میں موجود رہے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے