حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کے لئے بی ایم سی میں امراض کینسر وارڈ کو فعال کردیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلوچستان نے کینسر کے مریضوں کا مفت علاج کر نے کے لئے بولان میڈیکل کالج میں امراض کینسر کا وارڈ فعال کردیا۔تفصیلات کے مطابق بولان میڈیکل کالج میں کینسر کے مریضوں کو 13لاکھ روپے مالیت تک کے انجکشن مفت فراہم کئے جانے لگے مریضوں اور ان کے ورثاء نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اورصوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پہلا صوبہ بلوچستان اور پہلا وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی ہے جن کی حکومت میں کینسر کی مہنگی ادویات مفت دی گئی ہیں۔ترجمان حکومت بلو چستان شاہد رند نے اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان میں کینسر کے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال اور علاج معالجے کے لئے کوشاں ہیں کینسر کے مریضوں کے علاج معالجے کے لئے علیحدہ سے کینسرہسپتال کی تعمیر بھی جاری ہے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی محکمہ صحت میں اصلاحات لاکر ہر غریب و امیر تک معیاری علاج معالجے کی سہولیات پہنچانے کے لئے پرعزم ہیں، شاہد رند نے کہا کہ حکومتی اصلاحات کے فوائد عام آدمی تک پہنچائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے