پشین،ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
پشین(ڈیلی گرین گوادر)پشین کے علاقے کربلا بائی پاس پر پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے لیویز کے مطابق، یہ حادثہ گاڑی اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کلی حاجی رزاق پشین سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔