نوجوان تعلیم کے ذریعے لوگوں کے مایوس کن باتوں کی نفی کریں،کور کمانڈر بلوچستان
خضدار(ڈیلی گرین گوادر)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان کا کہنا ہے کہ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور تعلیم کے ذریعے صوبے کا نام روشن کر کے لوگوں کے مایوس کن باتوں کی نفی کریں۔کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز (وڈھ کیمپس) کے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست میں تمام سوالات کے مدلل اور تفصیلی جوابات دیے۔
کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے خضدار کے علاقے وڈھ میں لسبیلہ یونیورسٹی اف ایگریکلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کے فیکلٹی ممبران اور طلباء سے ملاقات کی۔طلباء نے کور کمانڈر بلوچستان کے جوابات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ اس قسم کی نشستیں بار بار ہونی چاہئیں، تاکہ 21ویں صدی کے دور میں پھیلنے والی افواہوں اور غلط معلومات کی روک تھام میں مدد مل سکے۔
کور کمانڈر بلوچستان نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان بلوچستان کا مستقبل ہیں اور تعلیم کے ذریعے صوبے کا نام روشن کر کے لوگوں کے مایوس کن باتوں کی نفی کریں۔