قلات،مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد جاں بحق
قلات(ڈیلی گرین گوادر)قلات قومی شاہراہ پر کوہنگ کے مقام پر ایک افسوسناک حادثے میں مسافر کوچ نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد جان بحق ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد دونوں افراد کی نعشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔حادثہ صبح کے وقت پیش آیا جب مسافر کوچ تیز رفتار سے آ رہی تھی اور اس نے موٹر سائیکل کو کچل دیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جائے حادثہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ متوفی افراد کی شناخت کی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی اصل وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔