190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل،عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا
راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)خصوصی احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کا ٹرائل مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا۔اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت جج ناصر جاوید رانا نے کی اور وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ٹرائل کی آخری سماعت تقریبا 8 گھنٹے 15 منٹ تک جاری رہی اور اس دوران بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئے۔
احتساب عدالت 23 دسمبر سوموار کو فیصلہ سنائے گی۔واضح رہے کہ ایک روز قبل نیب کے وکیل نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں اپنے دلائل مکمل کرلیے تھے۔