موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،گورنربلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل سے گورنر ہاؤس کوئٹہ میں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان نور کھتران نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران ذرائع ابلاغ کا بدلتا ہوا منظرنامہ، میڈیا میں بلوچستان کا بہتر امیج اجاگر کرنے اور مسقبل قریب میں پین لیس اینڈ پیپر لیس کے پیش نظر ڈی جی پی آر کی جانب سے اٹھائے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ ڈیجیٹل انفارمیشن ٹیکنالوجی کی اس ترقی یافتہ دور میں میڈیا کا کلیدی کردار ہے جس کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا. یہ بات باعث اطمینان ہے کہ تعلقات عامہ کے باصلاحیت آفیسرز نے سوشل میڈیا پر بھی کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں. گورنر بلوچستان نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔ مسقبل قریب میں ہم کاغذ اور قلم سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرینگے لہٰذا ہمیں نت نئے ڈیجیٹل ذرائع سے رشتہ جوڑنا ہوگا. گورنر بلوچستان نے کہا کہ واقعی ڈی جی پی آر کے آفیسرز ہر سطح پر ملک و صوبے کا مثبت امیج اجاگر کر رہے ہیں اور عوام اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں. گورنر بلوچستان نے اس بات پر زور دیا کہ آفیسرز کے استعداد کار بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کیلئے خصوصی ٹریننگ کا اہتمام کرنا اشد ضروری ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے