مدارس بل کے معاملے پر حکومت سیاسی اور اخلاقی طور پر ہار چکی ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مدارس بل کے معاملے پر حکومت سیاسی اور اخلاقی طور پر ہار چکی ہے تنظیمات مدارس، جے یو آئی کو مدارس رجسٹریشن بل میں ترمیم قبول نہیں قانون میں تبدیلی کی گئی تو پھر فیصلہ ایوان نہیں میدان میں ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ، مدارس رجسٹریشن بل ایکٹ بن چکا گزٹ نوٹی فکیشن جاری کیا جائے، جے یو آئی اور تنظیمات مدارس کا حکومت سے یہی مطالبہ ہیانہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریمیسی کا تقاضا ہے پاس کردہ بل قانون تسلیم کیا جائے پارلیمنٹ کے فیصلے کوئی اور نہ کرے یا حکومت تسلیم کرلے عوام کا راج نہیں مدارس بل پر گیند اب حکومتی کورٹ میں ہے اور وہ جلد فیصلہ کرلے تو بہتر ہے، یہ نا ہو کہ دیر ہو جائے پارلیمنٹ کے فیصلے فیٹف کے حوالے نہ کریں یا پھر قوم کو بتادیں ایوان میں فیصلے عوام کی نہیں فیٹف کی مرضی سے ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے