خضدار سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم،15افراد زخمی
وندر(ڈیلی گرین گوادر)وندر کے قریب خضدار سے کراچی جانے والی مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم 15 افراد زخمی 2 کو زخمی حالت میں کراچی ریفر کر دیا گیا ریسکیو ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر کے قریب دبئی مسجد کے مقام پر تیز رفتار مسافر کوچ جو خضدار سے کراچی جا رہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں مسافر کوچ میں سوار پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ مرک 1122 سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کی کال موصول ہونے کے بعد ریسکیو سینٹر وندر کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔ حادثے میں زخمیوں کو میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے بنیادی طبی امداد فراہم کرکے مرک 1122 ریسکیو سینٹر وندر کی ایمبولینس کے ذریعے حب کے جام غلام قادر اسپتال منتقل کر دیا۔ مزید بتایا جاتا ہے کہ دو زخمیوں کو حب سے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے ٹراما سینٹر کراچی ریفر کر دیا گیا ہے۔