بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 24دسمبر کو طلب
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلو چستان اسمبلی کا اجلاس 24دسمبر کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندخیل نے آئین کے آرٹیکل 109(a) کے تحت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 24 دسمبر 2024 کوسہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے اجلاس کے دوران تمام محکموں کے آفیسران و اہلکاران، میڈیا کے نمائندوں اور تمام وزیٹرز کا اسمبلی میں داخلہ بذریعہ کارڈ ہو گا جبکہ تمام سرکاری و غیر سرکاری سیکورٹی گارڈز کا اسمبلی اجلاس کے دوران اسمبلی سیکرٹریٹ میں داخلہ ممنوع ہو گا۔