الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 پر محفوظ فیصلہ سنادیا،سردار محمد یعقوب خان کی جیت برقرار
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے سردار محمد یعقوب خان کی انتخابات میں جیت کو برقرار رکھا۔ بدھ کو بلو چستان ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 252 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان کی انتخابات میں جیت کو برقرار ررکھتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب خان ناصر کے خلاف دائر انتخابی عذرداری خارج کردی،رکن قومی اسمبلی سردار محمد یعقوب کے خلاف انتخابات میں دھاندلی کی عذرداری سردار بابر موسیٰ خیل نے دائر کی تھی جبکہ الیکشن ٹربیونل میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شہزاد اسلم اور نصیراحمد پیش ہوئے۔