گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز تلور کا شکار کھیلنے دالبندین پہنچ گئے

چاغی(ڈیلی گرین گوادر)گورنر تبوک پرنس فہد بن سلطان بن عبدالعزیز تلور کا شکار کھیلنے دالبندین پہنچ گئے دالبندین اہرپورٹ پر صوبائی وزیر صادق عمرانی،رکن صوبائی اسمبلی عاصم کرد گیلو،سابق صوبائی وزیر سخی میرامان اللہ خان نوتیزئی،سابق وفاقی وزیرمملکت حاجی ہاشم نوتیزئی،کمشنر رخشان ڈویژن نجیب قمبرانی، ڈی آئی جی رخشان وزیر خان ناصر، ڈپٹی کمشنر چاغی عطا منیم، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چاغی نظام رحیم بلوچ،ایس پی چاغی سید فاضل شاہ بخاری،ڈی ایس پی عابد شیرزئی، ڈسڑکٹ چیئرمین میر عبد الودود خان سنجرانی وائس چیئرمین میر اسفندیارخان یار محمد زئی، سابق چیئرمین داود خان نوتیزئی، ٹان چیئرمین فیصل نوتیزئی، شیخ کا نمائندہ پرنس محمد جان کشانی،سردار شاہ جان کشانی،اسسٹنٹ کمشنر دالبندین عبدالباسط بزدار ودیگر قبائلی عمائدین نے انکا پرتپاک استقبال کیا دالبندین اہرپورٹ پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی بعد ازہ سخت سیکورٹی میں گورنر تبوک اپنے شکار گاہ کی جانب روانہ ہوگئے گورنر تبوک ہر سال دسمبر اور جنوری میں تلور کا شکار کھیلنے دالبندین آتے ہیں مختلف علاقوں میں ایک ماہ تک تلور کا شکار کھیلتے ہیں گورنر تبوک کی آمد پر دالبندین اہرپورٹ روڈ اور مضافاتی علاقوں میں پولیس،لیویز،اور سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے سخت سیکورٹی کے انتظامات کیئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے