گوادر،درزی کی دکان پر دستی بم حملہ
گوادر:گوادرپورٹ روڑ پر واقع درزی کی دکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم سے حملہ کیا۔ دھماکے کے نتیجے میں دکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ قدرے کم شدت کا تھا اور علاقے میں سکیورٹی کے انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ ایسی کارروائیوں کو روکا جا سکے۔