کوئٹہ،مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا ڈرائیورزخمی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا ڈرائیورزخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علا قے شریف آباد کے قریب مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے ڈرائیورشبیر احمد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے