کرک،نشے کے عادی ملزم نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا

کرک(ڈیلی گرین گوادر)خیبر پختونخوا کے کوہاٹ ڈویژن کے ضلع کرک میں نشے کے عادی ملزم نے خنجر کے وار سے باپ، بھائی اور بھتیجی کو قتل کردیا جب کہ حملے میں بھابھی سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔کرک کے علاقے ملنگ بابا کالونی میں ملزم نے خنجر کے وار سے 3 افراد کو قتل اور 5 کو زخمی کردیا۔

خنجر کے وار سے جاں بحق ہونے والوں میں ملزم کا باپ، بھائی اور بھتیجی شامل ہے جب کہ حملے میں زخمی ہونے والی بھابھی اور بھتیجیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، 2 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم فیضان نشے کا عادی ہے، ملزم نے کچھ عرصہ قبل اپنے ایک بھائی کو بھی فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے