عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کیلئے معطل کردی

روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی درخواست پر سول نافرمانی کی تحریک کچھ دن کے لیے معطل کردی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کی بہن علیمہ خان کا کہنا تھاکہ پارٹی نے بانی سے کہا ہے کہ سول نافرمانی پر تھوڑے دن رک جائیں، اس پر بانی پی ٹی آئی مان گئے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا کہ مجھے ملک کی فکرہے میں تھوڑے دن انتظار کرلیتا ہوں، حکومت میرے یہ 2 مطالبات پورے کردے، انہوں نے یہی مطالبات دے کراپنے لوگوں کو حکومت کی طرف بھیجا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے