صوبائی حکومت صوبے کی معاشی ترقی میں لائیو سٹاک کی اہمیت کا بخوبی ادراک رکھتی ہے،وزبراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گواد ر)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مجوزہ قومی اینیمل ہیلتھ بل 2024 سے متعلق جائزہ اجلاس یہاں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس کو سیکریٹری امور حیوانات نے مجوزہ نیشنل انیمل ہیلتھ بل 2024 سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مجوزہ بل کے تحت قومی سطح پر پراسیس شدہ گوشت کی درآمدات، برآمدات اور رائج متعلقہ بین الاقوامی روایات اور اینمل ہیلتھ بل 2024 کے تحت ویٹرنری ڈرگ ریگولیشن اور بین الصوبائی کوارڈینیشن سمیت دیگر متعلقہ امور کو مذکورہ مجوزہ بل کا حصہ بنایا گیا ہے اجلاس میں اس حوالے سے ہونے والی قانون سازی سے متعلق دیگر صوبوں میں رائج قوانین کا جائزہ بھی لیا گیا وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہدایت کی کہ محکمہ لائیو اسٹاک موجودہ محکمانہ قوانین کو بھی مجوزہ اینمل ہیلتھ بل کے مسودے کے حصہ بنائے انہوں نے ہدایت کی کہ اس حوالے سے تیار ہونے والا مسودہ آئندہ اجلاس میں شئیر کیا جائے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبے کی معاشی ترقی میں لائیو سٹاک کی اہمیت کا بخوبی ادراک رکھتی ہے اور ان تمام قوانین کو تشکیل دینے کا مقصد اس اہم شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ایسی پالیسی اور قانون سازی پر یقین رکھتی ہے جو اس کلیدی شعبے میں مزید بہتری کا باعث بنے اِجلاس میں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، سیکریٹری لائیو اسٹاک محمد طیب لہڑی، سیکریٹری قانون کلیم اللہ، اور وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری بابر خان سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے