نوکنڈی،راجے کراسنگ پوائنٹ کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا

نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)نوکنڈی سے متصل راجے کراسنگ پوائنٹ کو کاروباری سرگرمیوں کیلئے کھول دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر چاغی نے راجے کراسنگ پوانٹ کھلنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آج سے باقاعدہ کراسنگ پوائنٹ کھول دیا گیا ہے اور ہمارے طرف سے رجسٹرڈ گاڑیاں تیل لانے کیلئے ایرانی تیل منڈیوں میں پہنچ چکے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہیگا سیکورٹی کے بھی انتظامات سخت کردیے ہیں تاکہ کوئی نا خوشگوار واقع پیش نہ آئے ایرانی سرحدی حکام نے راجے کراسنگ پوائنٹ کو ایک مہینہ قبل نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کردیا تھا اس دوران کراسنگ پوائنٹ پر روزگار کرنے والوں کو شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہونا پڑا ہزاروں افراد دو وقت کے روٹی کے محتاج ہوکر رہ گئے اس دوران کاروباری حلقوں نے کراسنگ پوائنٹ کھلنے کیلئے پرامن احتجاج بھی کییضلعی انتظامیہ نے متعدد بار ایرانی سرحدی حکام کو خطوط بھی ارسال کیے عوامی نمائندوں اور سیکورٹی اداروں نے کراسنگ پوائنٹ کھولنے کیلئے بھی اپنے کردار ادا کیے بالاخر اج کراسنگ پوائنٹ کو تیل کے کاروبار سے منسلک حلقوں کیلئے کھول دیا گیا جس سے کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اس موقع پر انہوں نے ایم پی اے چاغی محمدصادق سنجرانی،میراعجاز خان سنجرانی، میر اسفندیار یامحمدزئی، سردار ہوبیار خان یار محمدزئی، ڈی سی چاغی، کمانڈنٹ ماشکیل اور ونگ کمانڈر راجے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انکی کاوشوں سے یہاں کے غریب مزدورکاروں کو اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے زرائع فراہم کرکے اہل علاقہ کے دل جیت لیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے