ترقی نسواں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات کو اسکوٹی کی چابیاں دیتے ہوئے انکے بھائیوں کو عارضی سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کر دیا۔ پیر کو وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ کی طالبات کو اسکوٹی کی چابیاں دیں اور طالبات کے بھائیوں کو عارضی سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقی نسواں صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں حکومت کے اس اقدام کا مقصد خواتین کو باختیار اور با اعتماد بنانا ہے متوسط طبقہ ہمارے معاشرے میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے،وزیراعلیٰ سر فراز بگٹی نے کہا کہ میں خود بھی ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہوں صوبائی حکومت پنک سکوٹی کے اس اسکیم کو مزید وسعت دے گی۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید دورانی، پرنسپل گالز کالج اور طالبات کے اہل خانہ بھی موجودتھے۔