پشتون قبائل تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ہم نے بندوق کے بجائے قلم اور کتاب کو تھامنا ہوگا،سردار یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کر مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی سردار یعقوب ناصر نے ناصر اور شنواری قبائل کے درمیان قتل کے دیرینہ جھگڑے کے تصفیے کے موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبائلی دشمنیوں کے مکمل خاتمہ کے لیے ہمیں جرگوں میں بیٹھ کر اسکا حل نکالنا چاہیے اسلام ہمیں امن رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے دشمنی تباہی اور بربادی لاتی ہے ہمیں جھگڑوں اور قتل عام سے قبل صبر کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیے انسان سے خطاء اگر سرزد ہو بھی جائے تو اسے درگزر گر دینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ معاف کرنا اللہ پاک کو بہت زیادہ پسند ہے پشتون قبائل تعلیم پر بھر پور توجہ دیں ہم نے بندوق کے بجائے قلم اور کتاب کو تھامنا ہوگا اس طرع ہم دنیا کے دیگر اقوام کا مقابلہ کر سکتے ہیں روایات کی پاسداری اور جرگوں پر اعتماد کے بدلے ہی ہم اپنے علاقوں میں امن کو ممکن بنا سکتے ہیں ترقی اور امن کیلیے ہمیں جھگڑوں سے دور رہنا ہوگا انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں جلد کیسز کے فیصلے نہیں ہوتے اسکا حل صرف جرگہ سسٹم ہے علماء قبائلی زعماء سمیت دیگر طبقات لوگوں میں محبتیں اور پیار بانٹیں اور آگے آئیں۔انہوں نے دونوں قبائل کی جانب سے تعاون کرنے پر سب کا شکریہ ادا کیا عزیز شنواری نے سردار یعقوب ناصر کا معرکہ کرانے اور دونوں قبائل کو اپس میں شیروشکر کرانے پر انکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔