مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کیساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا،ایمل ولی خان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا ، بہت زیادتی کی گئی۔ایمل ولی خان نےپروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت میں اور بانی پی ٹی آئی عمران خان میں کوئی فرق نہیں ۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی وعدے کرکے دھوکا کرتے تھے ، اب حکومت پر یقین کون کرے گا، مدارس بل پر مولانا فضل الرحمان کے ساتھ دھوکا نہیں ہاتھ ہوگیا۔اس سوال پرکہ کیا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ صدر زرداری نے دھوکا کیا؟ ایمل ولی خان نے کہا دھوکا تو سسٹم کر رہا ہے ، زرداری صاحب تو کرسی پر بیٹھے ہیں۔