خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی،علی امین گنڈاپور

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)،زیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی حکومت کی بہترین کارکردگی کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے بھی ہماری تعریف کی جب کہ صوبے میں امن وامان بہتر بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔علی امین گنڈاپور نے واضح کیا ہے کہ سول نافرمانی تحریک کا اعلان انہوں نے نہیں بلکہ پارٹی نے کیا تاہم وفاقی حکومت اب بھی سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کےخلاف لڑرہے ہیں اور قربانیاں بھی دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فورسز اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں، امن وامان کے لیے پولیس بھی فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہی ہے۔وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ دہشت گردی کو کنٹرول کرلیں گے تاہم امن وامان کنٹرول کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صوبے کا نقصان ہورہا ہے اس لیے افغانستان سے مذاکرات کی بات کی تھی اور افغانستان سے مذاکرات کیے بغیرامن قائم نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی بہتر ہے، آئی ایم ایف نے بھی تعریف کی ہے، صوبے کے عوام کے مسائل حل کیے جارہے ہیں لیکن ہمیں وفاق سے صوبے کے پیسے لینے میں مشکلات ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں کیسز کی وجہ سے عوامی مسائل میں تاخیر ہورہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے