حب،ٹرک میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ،2 مزدور جاں بحق

حب(ڈیلی گرین گوادر)حب میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹرک کے ٹینک میں ویلڈنگ کے دوران دھماکہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں دو مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق، دھماکے میں حیدر اور عدنان نام کے دو مزدور جاں بحق ہو گئے۔مزدوروں نے ٹرک کے ٹینک کی مرمت کے لیے ویلڈنگ کا کام شروع کیا تھا کہ اچانک دھماکہ ہوگیا، جس سے دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ اس کے اثرات آس پاس کے علاقے میں بھی محسوس کیے گئے ایدھی ایمبولینس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ اس افسوسناک حادثے کے بعد محنت کش طبقے کے لیے حفاظت کے اقدامات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے