ایک صوبے میں حکومت کرنے والے بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہے ہیں،رانا ثنا اللہ
فیصل آباد (ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعظم کے سیاسی مشیر رانا ثنااللہ خانن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک صوبے میں حکومت کرنے والی پارٹی بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہی ہے۔
فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ملک نفرت نہیں، بھائی چارے کی بنیاد پر بنا۔ان کا کہنا تھا کہ کے پی سے وقاف پر 3 بار حملہ کیا گیا، ایک صوبے میں انھیں حکومت ملی، وہاں سے بار بار وفاق پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔رانا ثناللہ نے کہا کہ نوجوانوں کو سکھایا گیا کہ سیاسی مخالفین کو گالیاں دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک سے نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرناہوگا، سیاست میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جب یہ ڈی چوک سے بھاگے تو ان کی گاڑی پر ڈنڈے مارے گئے، علی امین اور بشری بی بی نے کارکنوں کوبےیارومددگار چھوڑدیا۔وزیر اعظم کے سیاسی مشیر نے کہا کہ پنجاب میں تحریک انصاف 10 بندے بھی جمع نہ کرسکی، پنجاب کے لوگ افراتفری اور گالم گلوچ کو پسند نہیں کرتے۔