ایوان صدر کے مدارس بل اعتراض میں فیٹیف کا ذکر، عطا تارڑ اور بیرسٹر عقیل میں سے ایک جھوٹا ہے،حافظ حمداللہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمیعت علماء اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمد اللہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرسٹر عقیل نے تسلیم کیا ایوان صدر نے مدارس بل پر فیٹیف کا ذکر کیا ہے، مگر عطا تارڑ کہتے ہیں کہ فیٹیف کا ذکر نہیں ہے، سوال یہ ہے کہ تم دونوں میں سے غلط بیانی کرنے والا کون ہے؟

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ میں اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ایوان صدر نے مدارس بل پر اعتراضات میں فیٹیف کا ذکر کیا ہے، عطا تارڑ ہمیں آئین قانون اور پارلمینٹ کی احترام کا درس نہ دیں، کیونکہ اسی پارلیمنٹ کی فیصلے کو تم نہیں مانتے جس پارلیمنٹ نے مدارس بل پاس کیا۔حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ آپ اور آپ کی پارٹی نے اسی بل کو ووٹ بھی دیا اور ووٹ سے انحراف بھی کیا، ووٹ کو عزت دو کے نعرے کا احترام اس طریقے سے کیا جاتا ہے؟ان کا کہنا تھا کہ قوم اور عوام فیصلہ کرے کہ حکمرانوں کہنے اور کرنے میں کتنا تضاد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے