یونیورسٹی آف گوادرمیں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو کے شیڈول کا اعلان

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) یونیورسٹی آف گوادر کے اعلامیہ کے مطابق تعلیمی سال سمسٹر سپرنگ 2024 کے لیے بی ایس اور اے ڈی پروگراموں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ترجمان یونیورسٹی آف گوادر کے بیان کے مطابق بی ایس اور اے ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویو 17 دسمبر 2024 (منگل) کو صبح 10:00 بجے گوادر یونیورسٹی میں ہوں گے، تمام امیدواروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اصل شناختی کارڈ/ب فارم اور تعلیمی دستاویزات کے ساتھ مقررہ تاریخ کو صبح 9:30 بجے گوادر یونیورسٹی میں رپورٹ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے